لاہور (عکس آن لائن ) لاہور ایئر پورٹ پر ایک خاتون مسافر کے بیگ سے پستول کی گولیاں برآمد ہوئیں جس کے بعد اے ایس ایف اہلکاروں نے خاتون کو پوچھ گچھ کیلئے روک لیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون مسافر کے بیگ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔ خاتون پرواز3737سے جدہ جارہی تھی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق 7گولیاں برآمد ہوئی ہیں، جبکہ بیگ سے پستول نہیں ملا، گولیاں برآمد ہونے پر خاتون گھبرا گئی.
پوچھ گچھ کے دوران مسافر خاتون کا کہنا تھا کہ یہ میرے بھائی کا بیگ ہے جو غلطی سے میرے پاس آگیا، بھائی کے پاس اس کے پستول کا لائسنس بھی موجود ہے.اس حوالے سے ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیگ سے7گولیاں اے ایس ایف کانٹر پر برآمد ہوئی ہیں لہذا قانونی کاروائی کی جائے گی۔ آخری اطلاعات تک واقعے کی تحقیقات جاری تھیں۔