لاہور (عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے لاہور ایئر پورٹ پر ہجوم کی تصویر شیئر کر دی کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی طرف توجہ دلادی۔
سابق کرکٹر نے ایئرپورٹ پر مسافروں کے ہجوم کی ایک تصویر شیئر کی جس میں ماسک اور سماجی فاصلے کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا تھا۔محمد حفیظ نے لکھا کہ لاہور ایئرپورٹ پر کاؤنٹرز کے مناظر دیکھیں، یہاں کوئی کورونا ایس او پی نہیں ہے۔انہوں نے لاہور ایئرپورٹ ایوی ایشن اتھارٹی پر طنز بھی کیا۔