لاہور (عکس آن لائن ) لاہور میں اورنج لائن ٹرین کا آزمائشی سفر چند روز میں دوسری بار ملتوی کر دیا گیا۔اس سے قبل پنجاب حکومت نے 22 اکتوبر کو اورنج لائن ٹرین کا آزمائشی سفر شروع کرنا تھا جو کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے نہ ہو سکا تھا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے 22 اکتوبر کو اورنج لائن کا آزمائشی سفر ملتوی کرکے 28 اکتوبر کو رکھا تھا جسے ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اورنج لائن میٹرو ٹرین کی آزمائشی سروس کا افتتاح ہو گیا، اورنج لائن کے آزمائشی سفر میں تاخیر کی وجہ نامکمل ٹریک قرار دی جا رہی ہے۔ اورنج لائن ٹرین کا آزمائشی سفر اب 10 سے 15 نومبر کو شروع ہو گا۔