لاہور(عکس آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے نگران پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا، تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ درخواست کو باقاعدہ سماعت کےلیے منظورکیا جاتا ہے ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کےلیے 27اے کا نوٹس جاری کردیا گیا،عدالت نے وفاقی حکومت ،الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا ،
درخواست میں اہم نکات اٹھائے گئے ہیں تمام فریقین 6جون کو تحریری طور پر جواب جمع کرائیں،درخواستگزار کے مطابق اسمبلی تحلیل کے 90روز کے اندرالیکشن ہونا تھے،نگران حکومت غیر آئینی ہے،واضح رہے کہ شیخ رشید نے اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف دیا کہ نگراں حکومت کی 90دن کی مدت پوری ہو چکی ہے اور آئینی طور پر نگراں حکومت مزید کام نہیں کر سکتی،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نگراں حکومت کو کام سے روکنے کا حکم دے۔