لاہورہائیکورٹ

لاہورہائیکورٹ،نیب قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست پر اعتراض

لاہور(عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ آفس نے نیب قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر اعتراض لگا دیا۔ نیب قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ہائی کورٹ آفس کے مطابق فوری طور پر اس درخواست کی سماعت فوری نہیں کی جاسکتی،

موسم سرما کی تعطیلات کے بعد درخواست پر سماعت کی جاسکے گی۔درخواست انسانی حقوق کے رہنما ایڈووکیٹ اشتیاق کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ نیب کے اختیارات محدود کرنے سے کرپشن میں اضافہ ہوگا، بیورو کریسی کو کرپشن کرنے کی چھوٹ دیدی گئی، نیب قوانین سے متعلق صدارتی آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 5،19 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ صدارتی آرڈیننس پر فوری عمل درآمد روکنے کا حکم دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں