لاہورکے علاقہ ٹاؤن شپ

لاہورکے علاقہ ٹاؤن شپ کے علاقے میں ایک بیکری کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور6 افراد زخمی

لاہور(عکس آن لائن) لاہورکے علاقہ ٹاؤن شپ کے علاقے میں ایک بیکری کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں محمد علی روڈ پر ایک بیکری کے قریب دھماکہ ہوا ہے ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طورپر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان حافظ قرآن ہے اور اس کی بالکل سامنے دکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں