گولیوں سے چھلنی لاشیں

لاہور، گھر سے خاتون ڈاکٹر اور تین بچوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

لاہور (عکس آن لائن )لاہور کے علاقے کاہنہ گجومتہ میں ایک گھر سے خاتون ڈاکٹر اور تین بچوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہےں۔ ۔پولیس کے مطابق کاہنہ میں ایک گھر سے ڈاکٹر ناہید اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، ماں اور تینوں بچوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، سب کو سروں میں گولیاں ماری گئیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولین میں45 سال کی ڈاکٹر ناہید، 20 سال کا بیٹا تیمور، 15 سال کی بیٹی ماہنور اور 9 سال کی بیٹی فاطمہ شامل ہیں۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب راو سردار علی خان نے گھر سے چار افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے، اور کہا ہے کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے واقعہ کی فوری تحقیقات کی جائیں، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، اور تمام پہلوو¿ں کو مد نظر رکھتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں