نئی دہلی (عکس آن لائن )بھارتی وزیر اعطم نریندر مودی نے 3 ہفتوں کے لیے ملک گیر لاک ڈان پر عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات سخت ہیں مگر کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے ضروری ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ خطاب میں بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سخت اقدامات کرنے پر میں عوام سے معافی مانگتا ہوں جس سے آپ کی زندگی متاثر ہوئی بالخصوص غریب عوام کی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے چند افراد مجھ پر غصہ ہوں گے مگر یہ سخت اقدامات اس جنگ کو جیتنے کے لیے ضروری ہیں۔خیال رہے کہ بھارت میں لاک ڈان کا اطلاق 24 مارچ سے ہوا تھا جس کا مقصد ایک ارب 30 کروڑ کی آبادی کو گھروں تک محدود کرنا تھا جبکہ اس دوران ادویات اور دیگر ضروری اشیا کی مارکیٹوں کو استثنی دیا گیا۔بھارتی صحت حکام نے تصدیق کی کہ اب تک بھارت میں وائرس سے متاثرہ 987 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 25 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔ماہرین کا ماننا ہے کہ شہری علاقوں جہاں لاکھوں لوگ بدتر حالات میں زندگی گزار رہے ہیں اور انہیں صاف پانی بھی میسر نہیں، میں مقامی سطح پر یہ وائرس پھیل سکتا ہے۔
لاک ڈاون سے ہزاروں افراد بالخصوص یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور متاثر ہوئے ہیں۔نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔نئی دہلی کی حکومت اور اس کی پڑوسی ریاست اتر پردیش نے مہاجر ورکرز کو ان کے گاوں واپس پہنچانے کے لیے بسوں کا انتظام کیا ہے۔نئی دہلی کے مشرقی حصے میں قائم انند وہاڑ بس ٹرمینل پر لوگوں کی قطاریں لگ گئیں جو اتر پردیش کا پل پار کرنے کے منتظر تھے۔
مقامی افسر راہول کتارا کا کہنا تھا کہ مسافروں کو اپنی منزل تک جانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں اتنی بسیں نہیں اور جو سرحد پار کرکے اتر پردیش جارہے ہیں انہیں مقامی ضلعی حکام واپس بھیج رہے ہیں