ڈاکٹرظفرمرزا

لاک ڈاؤن میں نرمی سے نقصان ہوسکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد(عکس آن لائن)معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے خبردار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے نقصان ہوسکتا ہے لہذا شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں انھو ں نے کہا کہ بعض حلقوں میں یہ بات زیر بحث ہے کہ پاکستان میں کرونا کے حوالے سے تخمینے غلط ثابت ہوئے ہیں۔

لاک ڈاوؤٔن کی نرمی کی وجہ سے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کیونکہ اس سے بڑا نقصان بھی ہوسکتا ہے، ہمیں اپنی ذمہ داریوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں دوسریممالک کی طرح کیسزیا اموات اب تک رپورٹ نہیں ہوئی مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ معاملہ تھم گیا بلکہ یہ مسئلہ تاحال توجہ طلب ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت کرونا کے پچاس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں