کراچی (عکس آن لائن) معروف اداکارہ منشا پاشا نے لاک ڈاون میں بور ہونے والے اپنے مداحوں کو ان کی فلم چلے تھے ساتھ دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔ اداکارہ منشا پاشا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دوستو اگر آپ قرنطینہ میں بور ہو رہے ہیں تو آپ میری پہلی فلم چلے تھے ساتھ دیکھیں جو کہ نیٹ فلیکس پر موجود ہے۔ منشا پاشا نے لکھا کہ میری فلم میں پاکستان کی خوبصورتی کو دِکھایا گیا ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ میری اِس فلم میں پاکستان کے شمالی علاقوں کے کچھ حیرت انگیز قدرتی مناظر کو دِکھایا گیا ہے جن کو دیکھ کر آپ اس جگہ کو محسوس کر سکیں گے۔ان کے اِس ٹوئٹ پر ان کے مداحوں نے جواب دے کر اپنی اپنی رائے اظہار کیا۔واضح رہے کہ منشا پاشا کی فلم چلے تھے ساتھ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی اور اِس فلم میں منشا پاشا کے ساتھ دیگر فنکاروں نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔