سید مراد علی شاہ

لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ آگے بڑھانا اور تمام صوبوں میں یکساں اقدامات چاہتے ہیں۔سید مراد علی شاہ

کراچی(عکس آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ 14 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتے بڑھانا چاہتے ہیں جبکہ حکومت یہ بھی چاہتی ہے کہ تمام صوبوں میں یکساں اقدامات ہوں۔

صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ ہر چیز کے ایس او پیز بنائی جارہے ہیں۔ سندھ میں اچانک بندشیں ختم نہیں کریں گے بلکہ بتدریج کھولیں گے جبکہ شاپنگ سینٹر فی الحال نہیں کھول رہے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے حتمی فیصلہ سندھ کابینہ کرے گی۔صنعتوں، فیکٹریوں کے حوالے سے بھی ایس او پیز بنائی جارہی ہیں۔ اگر فیکٹریوں کو کھولا گیا تو کم سے کم ملازمین کے ساتھ کام کیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی جانب سے دباؤ ہے۔ چھوٹے تاجروں کی جانب سے سپورٹ ملی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے کو کام کرنے کی اجازت دینے سے وبا پھیلنے کے امکانات ہیں تاہم اگر وفاقی حکومت ایک ہفتے مزید لاک ڈاؤن رکھے تو حالات قابو میں آسکتے ہیں۔انہوں نے مذید کہا کہ راشن تقسیم کے طریقہ کار سے وبا پھیلنے کے بہت امکانات ہیں۔ امداد ملنے کی جگہ پر ہزاروں افراد پہنچ رہے ہیں جبکہ وفاق نے سندھ حکومت کو صرف مینج کرنے کا کہا ہے اور ہمیں بہت سے معاملات پر وفاقی حکومت سے تحفظات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں