اسلام آباد( عکس آن لائن ) وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک1لاکھ63ہزارسے زائدحجاج وطن واپس پہنچ گئے ہیں، جدہ اورمدینہ منورہ ایئرپورٹ سے وطن واپسی کی پروازیں جاری ہیں،ملک کے10ایئر پورٹس کے ذریعے حج فلائٹ آپریشن15ستمبرتک جاری رہے گا ۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ حجاج کرام کی وطن واپسی جاری ہے ،اب تک1لاکھ63ہزارسے زائدحجاج وطن واپس پہنچ گئے ہیں ،94 ہزارسرکاری جبکہ نجی حج اسکیم کے69ہزارحجاج وطن واپس پہنچ گئے ہیں ،67ہزارسے زائدحجاج کرام مدینہ منورہ پہنچائے گئے،8دن قیام کے بعدوطن واپس پہنچیں گے،ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ جدہ اورمدینہ منورہ ایئرپورٹ سے وطن واپسی کی پروازیں جاری ہیں،سرکاری حج اسکیم کے صرف62حجاج مکہ،29ہزارمدینہ منورہ میں موجودہیں،ملک کے10ایئر پورٹس کے ذریعے حج فلائٹ آپریشن15ستمبرتک جاری رہے گا ۔