لاڑکانہ(عکس آن لائن) کمشور کندھ کوٹ کی تحصیل تنگوانی کے گاؤن اعجاز احمد ڈاہانی میں موبائل فون کے پیسے مانگنے پر نوجوان جمیل شیخ نے اپنے ہی دوست ثناء اللہ شیخ کے آنکھوں پر تیزاب ڈال کر فرار ہوگیا اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر واقعے کے متعلق تفصیلات معلومات کی جبکہ ورثہ نے نوجوان کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ شعبہ چشم میں علاج کے لیے منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی،
اس موقع پر نوجوان کے چچا ممتاز شیخ نے بتایا کہ چند روز قبل ثناء اللہ نے اپنے دوست جمیل شیخ کو ادھار پر موبائیل فون دی جس کے پیسے نہ دینے پر جمیل نے ثناء اللہ کے آنکھوں پر تیزاب ڈال کر فرار ہوگیا بعد ازاں نوجوان کو علاج کے لیے لاڑکانہ اسپتال منتقل کیا، اس حوالے سے ماہر چشم کے ڈاکٹر یوسف نے بتایا کہ تیزاب پھینکنے کے باعث نوجوان کی دونوں آنکھیں متاثر ہوئیں ہیں جس سے ان کی نظر کمزور ہونے کا خدشہ ہے تاہم مکمل علاج میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔