لانگ مار چ کے نام پرپی ڈی ایم ”مال بچائو” مہم چلارہی ہیں ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (عکس آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ لانگ مار چ کے نام پرپی ڈی ایم ”مال بچائو” مہم چلارہی ہیں،سیاسی مفادات کیلئے عوامی زندگیوں سے کھیلنے والی اپوزیشن کو تاریخ اور قوم کبھی معاف نہیں کر یگی،اپوزیشن یہ سمجھتی ہے کہ وہ احتجاج او ر دھر نوں سے حکومت ختم کر لے گی تو ایسا کسی صورت نہیں ہوگا۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ کرپشن، منی لانڈرنگ، ہارس ٹریڈنگ، چھانگا مانگا سیاست کی بنیاد رکھنے والی ن لیگ کے ارسطو احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی اور دیگر سیاسی بیروزگار دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان ہی امید کی کرن ہیں وہ مشکل وقت میں پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے ملک کی خدمت کی،(ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ملک کے 40فیصد تک افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں،کرپشن کا ناسور مزدور اور کسان کی حالت بدلنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں