وارنٹ گرفتاری

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ ، پی ٹی آئی رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (نمائندہ عکس) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماوں شفقت محمود ،حماد اظہراور ڈاکٹر یاسمین راشد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

پی ٹی آئی کے دیگررہنماوں ندیم بارا، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کئے گئے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزامات پرجاری کئے گئے ہیں۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری تھانہ شاہدرہ پولیس کی درخواست پرجاری کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں