لاہور(عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے لانگ مارچ کی تیاریوں کیلئے پنجاب ایگزیکٹو اور ضلعی صدور کا مشترکہ اجلاس کل ( پیر) کے روز طلب کر لیا۔ اجلاس میں وسطی پنجاب کے 26 اضلاع ، ڈویژنل سمیت تمام الائیڈ ونگز کے صدور بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس کے اختتام پر صدر قمر زمان کائرہ دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
