میرا

لالی ووڈ میں بھی مافیا نے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں ، میرا

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ لالی ووڈ میں بھی مافیا نے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں ، یہاں ہر دن جینے اور مرنے کے برابر ہے ۔ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے میرا نے کہا کہ لالی ووڈ ہرگز مافیا سے پاک نہیں ہے بلکہ یہاں بھی مافیا نے اپنے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں ،

یہ حسد ، بغض اور سازشوں کی منڈی ہے اورکسی کی کوئی عزت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہاں کام کرنے والوں کی پہچان ہی نہیں کی جاتی ۔ میں تو یہ کہوں گی کہ فلم انڈسٹری میں ہر دن جینے اور مرنے کے مترادف ہے اور یہ بڑی اذیت ہوتی ہے ۔ میرا نے کہا کہہ ہماری فلم انڈسٹری میں کوئی کسی کا نہیں ہے سب کے اپنے اپنے مفادات ہے ، آپ کے منہ پر

آپ کے ساتھ ہوں گے ا ور آپ کے جاتے ہی اپنا وزن کسی اور کے پلڑے میں ڈال دیتے ہیں اور نہ صرف آپ کی برائیاں کرتے ہیں بلکہ آپ کے خلاف سازشیں بھی کی جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں