پتنگ بازوں

لالہ موسیٰ، پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن، 8پتنگ باز گرفتار، مقدمات درج

لالہ موسیٰ (نمائندہ عکس آن لائن) پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن جاری،8پتنگ باز گرفتار ، پتنگیں اور ڈوریں برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی ہدائیت پرڈی ایس پی سٹی رضاحسنین اعوان کی زیر نگرانی ایس ایچ او ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ SIعامر سعیدنے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی میں ملوث چار ملزمان اظہر ریاض ،محمد عادل، سعد،حسن اقبال سکنائے گجرات شامل ہیں،

جبکہ دوسری کارروائی میں تھانہ شاہین نے 4پتنگ باز اویس،ابرار افضل ،حسن طارق،عزیزاکمل کے قبضہ سے مجموعی طورپر42پتنگیں اوربڑی مقدار میں دھاتی ڈوریں برآمد ہوئیں۔ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں