لاہور( عکس آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بنچ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست پر ( پیر) کے روز سماعت کرے گا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس جواد حسن ، جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شہرام سرور چوہدری پر مشتمل بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس جواد حسن نے لارجر بنچ بنانے کی سفارش کی تھی ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو ہائیکورٹ میں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔