لاہور(عکس آن لائن)فلمسٹار لائبہ خان کے آئٹم سونگ نے فلم انڈسٹری میں دھوم مچادی،دوسری فلموں کے پروڈیوسرز نے بھی آئٹم سونگزکی آفرز کردی،لائبہ خان نے اپنا معاوضہ بڑھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ لائبہ خان ان دنوں پروڈیوسر مہراسلم کی نئی فلم میں آئٹم سونگ کررہی ہیں جس کی دھوم پورے فلم نگر میں مچ گئی ہے اس آئٹم سونگ کو دیکھتے ہوئے دوسرے پروڈیوسرز نے بھی اپنی فلموں کے آئٹم سونگ کے لیئے لائبہ خان سے رابطے کرنے شروع کر دئیے ہیں۔اتنی آفرزکو دیکھتے ہوئے لائبہ خان نے اپنے معاوضے میں بھی اضافہ کردیاہے ایک انٹرویو میں لائبہ خان نے بتایاکہ انہوں نے نئی پنجابی فلم”عشق میرا انمول“ کے لیئے تین گانے ریکارڈ کروائے ہیں اور ہدایتکار باسو چوہدری کی نئی فلم کے لیئے ایک آئٹم سونگ بھی کیا ہے جس نے سارے سٹوڈیوزمیں دھوم مچائی ہوئی ہے اس سونگ کی دھوم سن کر ہی سب پروڈیوسرز نے مجھے اپنی فلموں کے آئٹم سونگ کی آفرز کردی ہیں۔
معاوضے بڑھانے کی بات پر لائبہ خان نے کہاکہ میں اس وقت فلم انڈسٹری کی مصروف اداکارہ بن چکی ہوں اور چار پشتو فلموں کے ساتھ ساتھ ،اردو اور پنجابی فلموں کے میگا پراجیکٹ بھی کررہی ہوں اس لیئے معاوضہ بڑھانا میرا حق بنتا ہے۔لائبہ خان نے کہاکہ فلم کے سین کے مطابق بے باکی کا مظاہرہ کرنا ضروری ہوتا ہے اور یہ فحاشی کے ذمرے میں نہیں آتا کیونکہ آئٹم سونگ میں مصالحہ نہ ہو تو وہ آئٹم سونگ نہیں رہتا۔
میں نے جو آئٹم سونگ کیا ہے اس کے لیئے تمام تر لوازمات پورے کیئے ہیں اس کی ڈریسنگ بھی اس کے مطابق کی ہیں میرے اس آئٹم سونگ کے کوریو گرافر پپوسمراٹ ہیں جنہوں نے میرے ڈانس کی تعریف کی ہے۔لائبہ خان نے مذید کہاکہ میں اس وقت 9 فلموں کے آئٹم سونگ کر رہی ہوں جو ایک سے بڑھ کر ایک ہیں انہیں امید ہے کہ فلم بین میرے ان آئٹم سونگز کو پسند کرینگے باقی فلموں کی شوٹنگز ان دنوں مختلف مقامات اور سٹوڈیوزمیں جاری ہے۔