اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہاہے کہ قوم کپاس اور کپڑا بیچنے سے نہیں بلکہ تعلیم کی وجہ سے آگے بڑھتی ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان کی موجودہ حکومتی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے تصدیق شدہ اکائونٹ سے وزیراعظم عمران خان کی دورہ تربت کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔
مذکورہ تصویر میں عمران خان نے نیلے رنگ کی قمیص شلوار زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ تصویر میں عمران خان کے ہمراہ اسکول کی طالبہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو اْمید بھری نظروں سے وزیراعظم کی طرف دیکھ رہی ہے۔انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پی ٹی آئی نے پاکستانی قوم کے نام عمران خان کا پیغام کچھ یوں لکھا” قوم کپاس اور کپڑا بیچنے سے نہیں بلکہ تعلیم کی وجہ سے ہی آگے بڑھتی ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ بچیوں اورخواتین کے لیے تعلیم کی سہولیات پر خاص توجہ دی جائے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں تربت کا دورہ کیا تھا جہاں گورنر بلوچستان امان اللّہ یاسین زئی اور وزیراعلیٰ جام کمال نیاْن کا استقبال کیا تھا۔