اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی پیک سے نکل جائیں گے،
اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو ہسپتالوں پر بوجھ پڑے گا،
ملک میں ایس او پیز پر عملدرآمد ٹائیگر فورس نے کرایا۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے رضا کاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،
برسات میں مثالی شجرکاری کرنی ہے، لوگوں کو احتیاط کرائیں تو وبا سے بچا جاسکتا ہے،
ہمارے پاس پڑھے لکھے لوگ ہیں، رضا کارانہ کام کرنے پر ٹائیگر فورس کے جوانوں کا مشکور ہوں۔
خیال رہے پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے،
ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 970 تک پہنچ گئی،
جبکہ ایک دن میں 148 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 903 ہوگئی۔