اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ قوم حضرت علامہ اقبال کو یوم پیدائش کے دن پرزبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ وہ ایک تاریخ سازشاعر،عظیم فلسفی اور مفکر تھے۔ انہوںنے کہاکہ خودی کاولولہ انگیز پیغام دے کردوسروں پر انحصار کے بجائے نوجوان نسل کواپنی دنیا آپ پیدا کرنے کاحکیمانہ درس دیا۔ وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں اقبال کے تصورِ پاکستان کی تعبیر دیں گے۔