کوئنز ٹائون (عکس آن لائن)کوئنز ٹائون میں جاری پاکستانی اسکواڈ کا پہلا ٹریننگ سیشن ختم ہوگیا، سیشن میں فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ کو بھی فوکس کیا گیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے 3 گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن سے قبل ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا۔ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی بھرپور مشقیں کیں، بیٹنگ کوچ یونس خان نیٹ میں بیٹسمینوں کو ٹپس دیتے رہے۔اس سے قبل پاکستانی اسکواڈ کرائسٹ چرچ میں 14 روزہ ا?ئیسولیشن کے بعد کل کوئنز ٹاون پہنچا تھا۔کوئنز ٹائون میں کرکٹر اظہر علی اور محمد حفیظ نے صبح سویرے ہی واک کی اور خوبصورت نظارے دیکھے۔اظہر علی نے سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ تبصرہ کیا کہ صحت مند رہنے کیلئے صبح سویرے کی واک سے بہتر کوئی اور عمل نہیں ۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 18دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب
- ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے، چینی وزارت خا رجہ
- پیرو چین کی ترقی کے کامیاب تجربے سے سیکھے گا ،صدر پیرو
- چینی صدر غیر ملکی دورے مکمل کرنے کے بعد واپس بیجنگ پہنچ گئے