لاہور(عکس آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی لاہور میں اپنے کرئیر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، نعمان علی، ساجد خان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
