قومی کرکٹ ٹیم کی بد ترین شکست

قومی کرکٹ ٹیم کی بد ترین شکست ، احسان مانی اور چیف ایگزیکٹووسیم خان پاکستان پہنچ گئے۔

انگلینڈ (عکس آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ میں بدترین کارکردگی دیکھنے اور چھٹیاں گزارنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے دونوں بڑےاحسان مانی اور چیف ایگزیکٹووسیم خان پاکستان پہنچ گئے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی 28 جون کو قومی ٹیم کے ہمراہ خصوصی طیارے سے انگلینڈ گئے تھے اورچیف ایگزیکٹو وسیم خان جولائی کے دوسرے ہفتے سے چھٹیوں پر انگلینڈ میں موجود تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے جمعےجبکہ چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے چھٹیوں کے بعد آج دوبارہ ہیڈ کوارٹر میں اپنے کام کا آغاز کردیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں