لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی اکیڈمی کے سسٹم کو مزید پروفیشنل بنانے کے لئے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے مشہور کوچ ڈیوڈ پارسنس کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔پارسنس نیشنل کرکٹ ا کیڈمی میں سہولیات کا جائز ہ لیں گے۔
وہ ہائی پرفارمنس سینٹر قائم کرنے کے حوالے سے پلان تیار کریں گے۔پی سی بی سی ای او وسیم خان کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ پارسنس انگلینڈ ہائی پرفارمنس سینٹر کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔سابق برطانوی کوچ اکیڈمیز کو ہائی پرفارمنس میں تبدیل کرنے کا روڈ میپ دیں گے۔ڈیوڈ پارسنس انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ بطور پرفارمنس ڈائریکٹر، کوچ اور اسپن بولنگ کوچ بھی کام کر چکے ہیں اور رواں سال جولائی میں انگلش بورڈ سے الگ ہوئے ہیں۔سابق برطانوی کوچ نے لاہور میں این سی اے میں کام کا آغاز کر دیا ہے۔