لاہور (عکس آن لائن) قومی کرکٹ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوگئی ،بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے چند گھنٹہ قبل دورے سے باہر ہو گئے۔ قومی اسکواڈ لاہور سے غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوا ہے اور اسکواڈ نیوزی لینڈ کی لنکن یونیورسٹی میں 14 روز کا قرنطینہ کرے گا۔نیوزی لینڈ روانہ ہونے والے 54 رکنی اسکواڈ میں پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہینز کے 34کھلاڑی اور 20 آفیشلز شامل ہیں۔نیوزی لینڈ پہنچے کے بعد پہلے 3 روز اسکواڈ مکمل تنہا رہے گا۔ پہلے کووڈ 19 ٹیسٹنگ کے بعد کھلاڑیوں کو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور گروپس میں ہی ٹریننگ سمیت دوسری سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ قرنطینہ کے دوران تین کووڈ19 ٹیسٹنگ ہوں گی ،14 روز کے بعد اسکواڈ کو آزادانہ گھومنے پھرنے کی آزادی حاصل ہو گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب
- ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے، چینی وزارت خا رجہ
- پیرو چین کی ترقی کے کامیاب تجربے سے سیکھے گا ،صدر پیرو
- چینی صدر غیر ملکی دورے مکمل کرنے کے بعد واپس بیجنگ پہنچ گئے