بیجنگ (عکس آن لائن) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی (ایچ کے ایس اے آر) حکومت کے قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق بل کو حکومت کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا اور نظر ثانی کے لئے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کو پیش کیا گیا، تاکہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے بنیادی قانون کی دفعہ 23 ، قومی عوامی کانگریس کی جانب سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں سلامتی کے تحفظ کے قانونی نظام کے قیام،بہتری اور اس پر نفاذ کا فیصلہ اور ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے تحفظ کے قانون میں طے کردہ آئینی ذمہ داریوں پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے اور قومی سلامتی کے جلد از جلد اور موثر تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔جمعہ کے روَ چینی میڈ یا گروپ نے بتا یا کہ قواعد کے مطابق، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے صدر جناب لیانگ جون یئن نے بل کی پہلی اور دوسری ریڈنگ سے نمٹنے کے لئے 8 مارچ کو 11 بجے قانون ساز کونسل کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے 30 جنوری سے 28 فروری تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے بنیادی قانون کی دفعہ 23 کی قانون سازی پر عوامی مشاورت کی اور ان میں سے 98.6 فیصد نے قانون سازی کی حمایت کا اظہار کیا اور بہتری کے لیے مثبت تجاویز پیش کیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قانون سازی کے حوالے سے رائے عامہ کی مضبوط بنیاد موجودہے۔