اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی سمیت تمام اہم ریاستی اداروں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،امید ہے اپوزیشن جماعتیں قومی سلامتی کے مسئلے پر اتحاد کا مظاہرہ کرینگی ،
پوری توقع ہے پارلیمنٹ قومی سلامتی سے جڑے مسئلے کا مستقل آئینی حل پیش کریگی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ ملک سے محبت کا اظہار کیا،سمندر پار پاکستانی ملکی ترقی اور تعمیر میں شامل ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم کی ترجیح ہے کہ ملک میں کاروبار کرنے کے طریقہ کار کو سہل بنایا جائے،رواں سال امید اور ترقی کا سال ہے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا خطے اور عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر ہوا۔
انہوں نے کہاکہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں طاقتور بنا رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان میں براق سروس کا آغاز خوش آئند ہے،قومی سلامتی سمیت تمام اہم ریاستی اداروں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ امید ہے اپوزیشن جماعتیں قومی سلامتی کے مسئلے پر اتحاد کا مظاہرہ کرینگی،امید ہے پارلیمنٹ قومی سلامتی سے جڑے مسئلے کا مستقل آئینی حل پیش کریگی ۔ انہوں نے کہاکہ اہم قومی مسئلے پر پارلیمنٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔