ویکسین

قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ چین سے کی 5 لاکھ ڈوزز لائے گا، ویکسین خصوصی کنٹینر میں رکھ کر اسلام آباد لائی جائے گی

اسلام آباد(عکس آن لائن) کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ(کل) ہفتے کو پاکستان پہنچے گی، پی آئی اے کا خصوصی طیارہ آج کو بیجنگ روانہ ہوگا۔ کورونا ویکسین پاکستان لانے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ وزارت خارجہ کے مطابق عالمی وبا سے بچا کے لئے ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی۔ نیشنل ہیلتھ سروسز اور چینی سفارتخانے نے پی آئی اے کو گرین سگنل دے دیا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا خصوصی طیارہ جمعہ کو ویکسین لینے بیجنگ روانہ ہوگا۔ انسداد کورونا ویکسین لانے کیلئے پی آئی اے مفت خدمات فراہم کرے گی۔ قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ چین سے انسداد کورونا ویکسین کی 5 لاکھ ڈوزز لائے گا۔ بیجنگ سے ویکسین خصوصی کنٹینر میں رکھ کر اسلام آباد لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں