قومی اسمبلی

قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں پی ٹی آئی کی فتح ریاست مخالف لیگی بیانیے کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے’ فیاض چوہان

لاہور( عکس آن لائن)صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں تحریک انصاف کی فتح ریاست مخالف لیگی بیانیے کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے،جہاں سے (ن)لیگ جیتے وہاں الیکشن شفاف اور جہاں ہارے وہاں یہ دھاندلی کا راگ الاپتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں پی پی 51 کی سیٹ پی ٹی آئی نے 32 ہزار ووٹوں سے ہاری تھی، ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی 110 گنا زیادہ ووٹ لے کر یہ فرق صرف چار ہزار کم ووٹوں پر لے آئی۔ اس بار پی ٹی آئی کا مقابلہ صرف (ن)لیگ نہیں ساری پی ڈی ایم سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ، ،میاں جاوید لطیف، عظمی بخاری، عطا تارڑ اپوزیشن میں ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے رہے،لیگی قیادت اپنے کرائے کے غنڈوں کے ساتھ بدمعاشیاں کرتے اور انتخابی عمل پر اثر انداز ہوتے رہے،ڈسکہ اور وزیر آباد کی عوام کو خراج تحسین جنہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے جذبہ حب الوطنی کا ساتھ دیا،امید ہے ضمنی انتخابات کے بعد نواز شریف اور بیگم صفدر اعوان کی آتمائوں کو شانتی مل گئی ہو گی،اب انہیں خشوع و خضوع کے ساتھ سینیٹ اور بلدیاتی انتخابات میں شکست کی تیاری کرنی چاہیے ۔ فیاض الحسن چون نے کہا کہ پنجاب عمران خان اور سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ترقی کے سفر میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں