اسلام آباد(عکس آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں سوشل میڈیا رولز کو ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر کمیٹی ارکان نے بائیکاٹ کر دیا اور کہا کہ جس مقصد کے لئے آئے وہ ایجنڈے میں ہی شامل نہیں ۔نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام نے سرکاری ملازمین کے ڈیٹا چوری اور واٹس ایپ ہیکنگ کا معاملہ پیش آنے پر سمارٹ آفس بنانے کے منصوبے کی تجویز دیدی۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئر مین کمیٹی علی جدون کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں
ہوا۔
اجلاس میں سوشل میڈیا رولز کو ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر ارکان کمیٹی نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ایجنڈے میں سوشل میڈیا رولز نہ ہونے پر تحفظات ہیں ۔سوشل میڈیا رولز ایجنڈے میں شامل نہ ہونے پر ناز بلوچ کا اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا ۔ مہیش کمارنے کہا کچھ ارکان نے ایجنڈا میں سوشل میڈیا رولز شامل نہ ہونے پر آج بائیکاٹ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ جس مقصد کیلئے آئے وہ ایجنڈے میں کیوں نہیں ،جس پر چیئرمین کمیٹی علی خان جدون نے کہاکہ دو مارچ کو سوشل میڈیا رولز پر ون پوائنٹ ایجنڈا اجلاس رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ان کو آج بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے تھا آئی ٹی کے حکام نے ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا گزشتہ پانچ سال میں ترقیاتی بجٹ کی مد میں حکومت سے 32ارب مانگے گئے حکومت کی جانب سے محض ترقیاتی فنڈز کی مدد میں 12 ارب ملے ہیں ۔وزارت آئی ٹی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے 34ارب مانگ لیے ۔اجلا س میں ایس سی او حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کی آٹھ سکیموں کیلئے 4ارب روپے جبکہ ٹیلی کام سیکٹر کیلئے 16ارب چالیس کروڑ کی تجویز پیش کی۔
حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ایس سی او کے تین ارب تریسٹھ کروڑ کے منصوبے جاری ہیں ،سی پیک کے تحت خنجراب سے راولپنڈی تک 820کلو میٹر فائبر آپیٹکل لائن بچھا دی۔ چھ ماہ میں حکومت کو اس منصوبے کا چالیس فیصد ریونیو بھی جمع کرا دیا ہے۔ ایس سی او کے بریگیڈیر خالد بٹ نے بتایا کہ پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ اور موبائل تصدیقی نظام کےلئے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک وسیع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ،انہوں نے پیکا ایکٹ 2016 اور موبائل تصدیقی نظام کو پھیلانے کے لئے 23 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز مانگ لئے پیکا کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے کہاآزاد کشمیر میں بھی اس منصونے سے موبائل ڈیوائسز رجسٹریشن کی جائے گی ،پیکا ایکٹ کے دائرہ کار سے آزاد کشمیر اور گلگت میں بھی نظام تشکیل دیں گے اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کو دونوں کاموں کی تکمیل کے لئے 5 سال درکار ہونگے فائنر آپٹک کو پورے سی پیک کے تمام روٹس تک نیٹ ورک بچھایا جائیگا ۔
کیبل انٹرنیٹ میں کوئی نقصان نہ ہو تو فائنر آپٹک کی لائف تقریبا 30 سال ہوتی ہے ،ایس سی آو نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 8 منصوبوں کے لئے 10 ارب 75 کروڑ روپے مانگ لئے۔نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی ڈیٹا چوری واٹس ایپ ہیکنگ کے معاملہ پراجلاس کو سمارٹ آفس بنانے کے منصوبے بنانے کی تجویز دیدی حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت سے آئندہ بجٹ میں ستاون کروڑ مانگ لیے انہوں نے کہا کہ واٹس ایب کی وجہ سے کئی افسران کا ڈیٹا چوری ہوا کابینہ نے سرکاری ملازمین کے موبائل واٹس ایپ پر پابندی عائد کی ہے متبادل پلیٹ فارم نہ ہونے ہم کچھ نہیں کر سکتے مارٹ آفسز نہ ہونے ملازمین کا ڈیٹا چوری ہو رہا ہے ملازمین کو اسکائپ واٹس ایپ طرز کا پلیٹ فارم دیں گے این آئی ٹی نے ملازمین کے متبادل پلیٹ فارم کی تیاری کے منصوبے کی منظوری کیلئے کمیٹی سے مدد مانگ لی۔
حکام کے مطابق اپنے پلیٹ فارم کو این ٹی سی ہوسٹ کرے گا پاکستان کا سارا ڈیٹا محفوظ ہو جائے گا ابھی ڈیٹا باہر ہوسٹ ہو رہا ہے ڈیجیٹل لاکر میں دستاویزات کو ای سی اے سی تصدیق کرے گا ۔