قومی اسمبلی اجلاس

قومی اسمبلی اجلاس ، شہباز شریف کی تقریر کے دورانپی ٹی آئی ممبران کی شدید نعرے بازی

اسلام آباد(نمائندہ عکس)قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ کے لیے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران تحریک انصاف کے ممبران نے شدید نعرے بازی کی، بھکاری بھکاری، اپنے مالک کا شکریہ ادا کرو امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے، ٹی ٹی ٹی ٹی ودیگر نعرے لگائے ۔

ہفتہ کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ کے لیے اجلاس شروع ہواتو شہباز شریف تقریر کے لیے اٹھے ان کے تقریر کے دوران تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے شدید نعرے بازی کی تحریک انصاف کے ارکان نے نعرے لگائے کہ اپنے مالک کا شکریہ ادا کرو، پاکستان کو انہوں نے بیج دیا ہے، پاکستان کو کیوں بیجا، امریکہ کا غلام، ٹی ٹی، بھکاری بیٹھ جاﺅ بھکاری ،امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں