اسلام آ باد (عکس آن لائن)قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور اراکین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ،
اراکین نے سپیکر ڈائس کا گھیرا وکرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی ۔چور چور اور جعلی مینڈیٹ نہ منظور کے نعرے لگائے گئے ۔ تاہم، سپیکر نے احتجاج کے دوران ہی وزیراعظم کے انتخاب کا پراسس شروع کرا دیا۔