شاہد خاقان عباسی

قومی اسمبلی،شاہد خاقان عباسی نے ہفتے کے سات روز میں تین دن اجلاس ہونے پر اعتراض اٹھا دیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن اسمبلی اور سابق و زیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہفتے کے سات روز میں تین دن اجلاس ہونے پر اعتراض اٹھا دیا ۔ جمعہ کو اجالس کے دور ان شاہد خاقان عباسی نے اعتراض اٹھایا کہ ہفتے کے سات روز میں تین دن اجلاس ہونا قابل افسوس ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کیا ایک دن میں دوگھنٹے اجلاس بلانا انصاف ہے ،یہ اجلاس چار گھنٹے کیوں نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سید نوید قمر نے کہاکہ سپیکر صاحب اسمبلی اجلاس کے دورانیے پر مشاورت ہونی چاہئے تھی۔ اسد قیصر نے کہاکہ ٹھیک مشاورت کرلیتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں