لاہور (نمائندہ عکس ) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ قومی اداروں کی بدنامی حکومت کا پہلا ہدف ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ جن کی ذہنیت، خصلت اور قابلیت میں سپریم کورٹ پر حملہ، میموگیٹ، ڈان لیکس جیسی قومی اداروں کے خلاف سازشیں ہوں۔
گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر کا بیرونی سازشوں میں کلیدی کردار ہوتا ہے کیونکہ لوٹ مار کا سارا مال ان کے بیرونی آقاں کی حفاظت میں رہتا ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ قومی اداروں کی بدنامی ان کا پہلا ہدف ہوتا ہے۔