اسلام آباد(عکس آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات ملک و قوم کی ضرورت ہیں،منصفانہ انتخاب ہی بحرانوں کا واحد حل ہے۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ قومی اتفاق رائے سے انتخابی اصلاحات ملک و قوم کی ضرورت ہیں، آزاد اور مالی و قانونی طور پر خودمختار الیکشن کمیشن ہی شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد کروا سکتا ہے،منصفانہ انتخاب ہی بحرانوں کا واحد حل ہے۔