لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ وہ قومیں کبھی بھی ترقی نہیں کر تیںجو اپنے ملک کے قوانین کی پاسداری نہیں کرتیں، یہاں پر قانون کو اپنے پائوں تلے روندنے والے بیرون ممالک قانون کی لکیر کو عبور نہیں کرتے جس کی وجہ وہاں اس کی سخت عملداری کا ہونا ہے ۔ایک انٹر ویو میں معمر رانا نے کہا کہ دنیا کے مقابلے میں ہمارا پیچھے رہنے کا سبب یہی ہے کہ یہاں پر قوانین تو موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔
پولیس اور عدلیہ کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے اور ان میں بدلتے وقت کے ساتھ اصلاحات ہونی چاہئیں۔ بہت سے کیسز میں پراسیکیوشن کمزور ہونے کی وجہ سے ملزمان کو عدالتوں سے سزا ئیںنہیں ہوتی اور جب یہی ملزمان باہر آتے ہیں تو مزید دیدہ دلیری سے انتشار کا باعث بنتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اگر ہم نے دنیا کے مہذاب ممالک کی صف میں شامل ہونا ہے تو قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہوگا۔