شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم

قطر ی وزیر اعظم کی ایرانی و لبنانی عہدیداروں سے غزہ صورتحال پر گفتگو

دوحہ(عکس آن لائن)قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم نے لبنان کے نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی کے ساتھ فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس دوران غزہ کی صورت حال اور خطے میں پیش آمدہ واقعات پر تفصیلی بات بات چیت کی گئی ہے۔ شیخ محمد نے اس موقع پر لبنان کو جنگ میں گھسیٹنے کی کوششوں کے خطرناک قرار دیا اور کہا اس سے جنگ خطے میں پھیل جائے گی۔ وزیر خارجہ قطر کا کہنا تھا ‘تشدد کے دائرے کو بڑھانا اور علاقے کے جنگی کی لپیٹ میں آنے کے مضمرات سنگین ہوں گے،

خصوصا لبنان اور اس کے پڑوسی ممالک کے لیے صورت حال زیادہ گھمبیر ہو جائے گی۔ شیخ محمد عبدالرحمان بن جاسم نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر مبنی کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔قطر کے وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو بھی فون کر کے دو طرفہ اور علاقائی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

شیخ محمد عبدالرحمان بن جاسم نے اس موقع پر ایران میں بدھ کے روز ہونے والے دو دھماکوں میں بھاری جانی نقصان پر ایرنی ہم منصب کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔قطری عہدے دار نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں جلد سے سیز فائر ہو تاکہ سویلینز کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں