قصور ( نمائندہ عکس آن لائن)زکوٰة ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد کی چیئر مین صوبائی زکوٰة کونسل پنجاب سے ملاقات۔چیئرمین چوہدری رانا بلال اعجاز نے علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دیکر وفد کو ان کے جائز مطالبات کے حل کی یقین دہانی کروائی۔تفصیل کے مطابق زکوٰة ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد نے چیئرمین صوبائی زکوٰةکونسل پنجاب چوہدری رانابلال اعجاز سے ملاقات کی،
وفد کی قیادت صوبائی صدر مہر منیر قصوری نے کی جنہوں نے چوہدری رانابلال اعجاز کے سامنے زکوٰة پیڈ سٹاف کے مطالبات جس میں ریگولیشن،تنخواہ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ،میڈیکل الاونس سفری اخراجات،ریٹائرمنٹ پر صوبائی کونسل سے رقم دینے سمیت اور دیگر مطالبات پیش کئے۔جس پر صوبائی زکوٰة کونسل میں یہ مطالبات زیر بحث رہے اور چیئرمین رانا بلال اعجازنے ان مراعات کیلئے علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دے دیں اور زکوٰة ایمپلائز ایسوسی پنجاب کو یقین دہانی کروائی کہ زکوٰة پیڈ سٹاف کو ریگولر بھی کیا جائے اور دیگر مراعات بھی دی جائیں گی۔چیئرمین صوبائی زکوٰة کونسل پنجاب کی یقین دھانی پر مراعات پر علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دینے پر وفد نے چیئرمین صوبائی زکوٰة کونسل چوہدری رانابلال اعجاز کا شکریہ ادا کیا اور زکوٰة پیڈ سٹاف میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اعتماد کا اظہار کیا۔