باغبان

قصور، موسم گرما میں پودوں کی نگہداشت بارے اہم ہدایات جاری،محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ باغبان گرمیوں میں چھوٹے پودوں کو ہفتہ میں دوبار

جبکہ بڑے پودوں کو8سے 10دن وقفہ سے پانی لگائیں اور جون کے مہینہ میں پھلدار پودوں کے تنوں کو نیلے تھوتھے وچونے

کے محلول سے سفیدی کرکے تنے کوگرمی کے مضراثرات سے محفوظ بھی بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ باغبان موسم گرمامیں

پھلدارپودوں خصوصاً چھوٹے پودوں کو زیادہ درجہ حرارت اورگرم ہوا سے محفوظ بنانے کیلئے ان کی مناسب نگہداشت کریں۔

انہوں نے بتایا کہ جون سے جولائی کے درمیان سخت گرمی پڑتی ہے اور گرم ہواؤں ولوکے اثر سے چھوٹے و بڑے پودوں

کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتاہے ‘پھل جھلس جاتا‘ چھلکاپھٹ جاتا اور پھل کی کوالٹی بری طرح متاثر ہوتی ہے نیزضیائی تالیف کا

عمل متاثر ہونے کی وجہ سے پودوں میں خوراک بنانے کے عمل میں بھی رکاوٹ پیداہوتی ہے جس سے پھل کا کیرابڑھ جاتاہے .

لہذا باغبان پھلدار پودوں کو گرمی کے اثرات سے محفوظ کرنے کیلئے پودوں کے گھیرے میں ہلکی گوڈی کرکے سطح زمین کو چار

سے چھ انچ گھاس کی موٹی تہہ سے ملچنگ کریں ۔انہوں نے کہا کہ نرسری سے نئے پودے لاتے وقت اس بات کاخیال رکھاجائے.

کہ پیوندکی اونچائی 12 سے 15انچ ہوکیونکہ زیادہ اونچاپیونددھوپ اور گرمی کی زدمیں آنے سے کمزور ہو جاتاہے۔

انہوں نے کہاکہ باغبان باغوں کے گردجامن ‘کچنار‘ تخمی آم اور بیرہواتوڑ باڑکے طورپر کاشت کریں نیزچھوٹے پودوں

کو گرمی کے مضراثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے سرکنڈا یاپرالی سے ڈھانپ دیں اسی طرح پھل کو گرمی کے

مضراثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے جنوب مغربی حصے کی طرف جنترکی باڑلگادیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں