کراچی (عکس آن لائن) اداکارہ فریال محمود نے کہا ہے کہ انہوں نے خود کو مکمل کرنے کیلئے شادی نہیں کی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ انٹرویو میں پہلی بار اپنی شادی ٹوٹنے پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ قسمت کا لکھا کبھی ٹل نہیں سکتا اور ان کی قسمت میں سابق شوہر دانیال راحیل کے ساتھ علیحدگی لکھی تھی تو اس رشتے کا ختم ہونا لازم تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے اور دانیال راحیل کے بارے میں مزید باتیں کی جائیں کیونکہ شادی ہر انسان کا نجی مسئلہ ہے اور ہمیں کسی کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔