لاہور (عکس آن لائن) معروف گلوکار ابرار الحق کا کہنا ہے کہ قرنطینہ کے دوران ان کے لیے بیٹی سے دور رہنا مشکل
اور تکلیف دہ مرحلہ تھا۔مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ابرار الحق نے کورونا وائرس سے صحت یابی کے
بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ قرنطینہ میں جانے سے پہلے جب بیٹی کواسکی نانی کے حوالے کیا.
تو وہ رو رہی تھی کہ مجھے اٹھاؤ لیکن ہم مجبور تھے اس کو اٹھا نہیں سکتے تھے وہ مناظر بہت ہی جذباتی تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں پاپ سنگنگ کا دور واپس نظر آرہا ہے،پاپ میوزک کا دور دھندلانے کی وجہ ملک میں ہونے
والی دہشت گردی تھی لوگ پریشان تھے وہ ٹی وی لگاتے تھے تو خونریزی کی خبریں دیکھتے تھے اردگرد کہیں
بھی کوئی خوشی والی بات اچھی نہیں لگتی تھی لوگوں کے دل ایسے ماحول کی وجہ سے مرجھا سے گئے تھے.
ایسے میں بھنگڑا نہ لکھا جا سکتا تھا نہ گایا جا سکتا تھا۔