آئی ایم ایف

قرض پیکج،آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان جلد حتمی معاہدے کا امکان

اسلام آباد(نمائندہ عکس)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)اور پاکستان قرض پیکج کی بحالی کے قریب پہنچ گئے۔اسلام آباد میں آئی ایم ایف کے رہائشی نمائندے ایستھر پیریز روئیز نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ آئی ایم ایف کے عملے اور حکام کے درمیان آنے والے سال میں میکرو اکنامک استحکام کو مضبوط بنانے کی پالیسیوں پر بات چیت جاری ہے اور مالی سال 23 کے بجٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے دیگر اہم اقدامات کیے ہیںجبکہ آئی ایم ایف پاکستان کی جانب سے مزید اقدامات چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں