قراقرم یونیورسٹی

قراقرم یونیورسٹی نے ایم ایس،ایم فل میں داخلوں کے لیے این ٹی ایس طرز کا انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

گلگت(عکس آن لائن)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے ایم ایس،ایم فل کے مختلف پروگرامز میں داخلوں کے لئے این ٹی ایس طرز کا انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اخترکے مطابق انٹری ٹیسٹ میں کامیاب طلبا 3جون 2021تک اپنی سمسٹر فیس جمع کرواسکتے ہیں۔مطلوبہ تاریخ تک فیس جمع نہ کرانے والے امیدواروں کی جگہ ویٹنگ پہ موجود امیدوار فیس جمع کروانے کے اہل قرار پائینگے۔

لہذا طلبامطلوبہ تاریخ سے قبل فیس جمع کرانے کو یقینی بنائیں۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق رزلٹ لیٹ امیدوار یونیورسٹی ایڈمیشن آفس سے اپنی رزلٹ کلیئر کرواسکتے ہیں۔رزلٹ کلیئر کرانے کے بعد ایڈمیشن آفس کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کے پابند ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں