گیمبر اوکاڑہ چھاﺅنی (نمائندہ عکس آن لائن )مسلمان کے لیے قرآن پاک کی تعلیم زندگی کا بنیادی حصہ ہے،بچوں کو بنیادی سکول کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی لازمی دلوانی چاہیے۔ علماء
تفصیلات کے مطابق معروف کاروباری شخصیت محمد نیاز محلہ فرید نگر والے کے بیٹے محمد زین نیازکے قرآن پاک مکمل حفظ کرنے پر دستار بندی اور افطاری کا اہتمام کیا گیا ۔حافظِ قرآن پاک زین نیازکی دستار بندی پیر سید احمد علی شاہ نے کی ۔قاری فریاد حسین ،خطیب جامع مسجد فریدیہ قاری نیاز احمد اشرفی نے خطاب کیا اور کہا کہ مسلمان کے لیے قرآن پاک کی تعلیم زندگی کا بنیادی حصہ ہے،
بچوں کو بنیادی سکول کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی لازمی دلوانی چاہیے۔جبکہ اِس موقع پر حافظ محمد نصرا للہ،ڈاکٹر محمد جہانگیر عقیل ، محمد اشرف تھہیم ،عدنان شاہد ودیگران بھی موجود تھے ۔حافظ زین نیاز کو درس جامعہ فریدیہ کی جانب سے حفظ کرنے پر سرٹیفکیٹ دیا گیا اور پیر سید احمد شاہ کی طرف قرآن پاک بطور تحفہ پیش کیا گیا ،آخر میں دعائے خیر کی گئی۔