درخت سے لٹکتی لاش

قتل یا خودکشی تھانہ سرائے مغل کے علاقہ سے 15سالہ بچے کی30 فٹ اونچے درخت سے لٹکتی لاش بر آمد

پتوکی(عکس آن لائن ) قتل یا خودکشی تھانہ سرائے مغل کے علاقہ سے پندرہ سالہ بچے کی تیس فٹ اونچے درخت سے لٹکتی لاش بر آمد اطلاع ملتے ہی تھانہ سرائے مغل پولیس و کرائم سین ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردئے

تفصیلات کے مطابق تھانہ سرائے مغل پولیس کے نواحی گاؤں راکا گھمن کا رہائشی پندرہ سالہ ناظم حسین ولد برکت جو گزشتہ رات سے گھر سے لاپتہ تھا اور گھر والوں نے پندرہ سالہ ناظم کی تلاش شروع کر دی جبکہ مقتول کی لاش صبح کے وقت قریبی کوٹ مان والا میں درخت کے ساتھ لٹکتی پائی گئی جس پر مقتول کے وارثان نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اطلاع ملتے ہی تھانہ سرائے مغل پولیس اور کرائم سین اور دیگر تفتیش کار ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ڈی ایس پی سرکل پتوکی رضوان منظور چیمہ کا کہنا ہے واقعہ کی تحقیقات جاری ہے حقائق جلد ہی عوام کے سامنے لائے جائیں گے –

اپنا تبصرہ بھیجیں