عمران خان

قانون کی حکمرانی کے انڈیکس میں میانمار اور سوڈان کی سطح پر گر چکے ہیں، عمران خان

لاہور( عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں قانون کی حکمرانی پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے رہنمائوں کے خلاف کریک ڈائون سے قبل پاکستان قانون کی حکمرانی کے انڈیکس میں 140ممالک میں سے129ویں نمبر پر تھا،

ہمارے بنیادی حقوق پر ایسا حملہ کیا گیا جس کا قوم نے پہلے کبھی تجربہ نہیں کیا،آج ہم قانون کی حکمرانی کے انڈیکس میں میانمار اور سوڈان کی سطح پر گر چکے ہیںجہاں جس کی لاٹھی اس بھینس کا قانون نافذ ہے۔انہوںنے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر نہ تو ہمیں جمہوری آزادی ملے گی اور نہ ہی کوئی مستقبل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں