اسلام آباد (عکس آن لائن)سابق اسپیکر اسد قیصرنے کہا ہے کہ قانون اور آئین کے مطابق قومی اسمبلی نشستوں سے استعفے دے چکے ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں اسد قیصر نے کہاکہ قانون اور آئین کے مطابق قومی اسمبلی نشستوں سے استعفے دے چکے ہیں۔اسد قیصر نے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی قانون کے مطابق ہمارے استعفے منظور کریں، موجودہ اسمبلی کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے جو عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ ہے۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپس آنے کی دعوت دیدی۔اسپیکر راجہ پرویر اشرف نے کہاکہ استعفوں کی منظوری کی بجائے بطور عوامی نمائندہ اپنا کردار ادا کریں۔راجہ پرویز اشر ف نے یقین دہانی کرائی کہ بطور کسٹوڈین آف دی ہاؤس آپ کے حقوق کا مکمل تحفظ کروں گا۔